سرگودھا، پولیس کا آتش بازی کے گودام پر چھاپہ،

لاکھوں روپے کا سامان آتش بازی برآمد،2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سرگودھا شہر میں تھانہ سٹی پولیس نے شہر کے وسط گولچوک آزاد روڈ پر آتش بازی کے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کا سامان آتش بازی برآمد کر کے 2 بھائیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان نے یہ سامان شب برات کے لئے سٹاک کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس چھاپہ میں سیکورٹی برانچ،سپیشل برانچ،پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا۔پولیس تھانہ سٹی نے چھاپہ کے دوران پکڑا گیا قبضہ میں لے کر موقع پر موجود دو سگے بھائی عبدالرشید،محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف آتش بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان نے آتش بازی کا سامان شب برات پر فروخت کے لئے اکھٹا کر کے سٹاک کر رکھا تھاکہ مخبری پر پولیس نے چھاپہ مار لیا۔

متعلقہ عنوان :