زیادہ لسٹ اے رنز ، شعیب ملک ،شاہد آفریدی کے ریکارڈ سے 37رنز دور

ہفتہ اپریل 16:32

زیادہ لسٹ اے رنز ، شعیب ملک ،شاہد آفریدی کے ریکارڈ سے 37رنز دور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28اپریل 2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑنے کا سنہری ”موقع “ مل گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ون ڈ ے ٹورنامنٹ پاکستان کپ فیصل آباد میں جاری ہے جس میں شعیب ملک پنجاب کی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ،آج ان کی ٹیم کا مقابلہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ہے اور سابق قومی کپتان اس مقابلے میں کچھ خاص کاکردگی دکھائے بغیر محض10رنز سکور کرکے آﺅٹ ہوگئے ۔

36 سالہ آل راﺅنڈر اب تک 377لسٹ اے مقابلوں میں 39.43کی اوسط سے 10844رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 16سنچریاں اور 68نصف سنچریاں شامل ہیں ، شعیب ملک کو اب شاہد آفریدی کے زیادہ لسٹ اے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 38رنز درکار ہیں ،38سالہ مایہ ناز آل راﺅنڈ ر نے 501لسٹ اے میچز میں 24.95کی اوسط سے10881رنز سکور کیے تھے جن میں 8سنچریاں اور58نصف سنچریاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کی ٹیم نے ابھی ایونٹ میں مزید کم از کم دو میچز کھیلنے ہیں اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اس دوران یہ ریکار ڈ بھی اپنے نام کرلیں گے،،پاکستان کے لیے سب سے زیادہ لسٹ اے رنز سکور کرنےوالے بلے بازوں میں سابق کپتان جاوید میانداد13973رنز کے ساتھ پہلے ، انضمام الحق 13746رنز کے ساتھ دوسرے ،سلیم ملک 11856رنز کےساتھ تیسرے، ظہیر عباس11240رنز کے ساتھ چوتھے ، سعید انور 11223رنز کے ساتھ پانچویں اور محمد یوسف 11026رنز سکور کرکے چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ10583رنز کے ساتھ ساتویں اور لیجنڈری آل راﺅنڈر عمران خان 10100لسٹ اے رنز سکور کرکے اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجازاحمد نے 10037 رنز کے ساتھ نوویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔