ہڑتالیں اور احتجاج کسی کرپٹ ملازم کو نہیں بچا سکتیں،کنول بتول نقوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اٹک کنول بتول نقوی نے کہا ہے کہ ہڑتالیں اور احتجاج کسی کرپٹ ملازم کو نہیں بچا سکتیں ہم نے کسی معصوم کو نہیں پکڑا بلکہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ کرپشن ثابت ہونے پراے ڈی ایل آر اور دیگر کو گرفتار کیا۔ اے ڈی ایل آر عبدالمجید کے خلاف اینٹی کرپشن میں 3ایف آئی آرز درج ہیں اور 10انکوائریاں زیر سماعت ہیں جو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایف آئی آر میں تبدیل ہو جائیں گی،سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسی طرح انچارج سروس سینٹر رانا نعمان کے خلاف اینٹی کرپشن میں 2مقدمات درج ہیں جبکہ 6انکوائریاں چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد ہمارا فرض ہے ڈی جی اور ڈائریکٹر کی قیادت میں کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی عوامی حلقے کرپٹ مافیا کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرکل آفیسر انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے گرفتار آڈٹ آفیسر عبدالوہاب کو عدالت سے مزید 4دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ریمانڈ کے دوران ملزم نے اپنے ڈائریکٹر آڈٹ کو بھی ماہانہ رقم ادا کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ایم سی کے بھی کئی سیاسی اور غیر سیاسی لوگ ہماری انکوائری کا حصہ بن سکتے ہیں ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں خالصتاً میرٹ پر کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :