عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرنے پر حکومت مبارک باد کی مستحق ہے ، شاہنواز رانجھا

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

سرگودھا۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )سرگودھا کے ضلعی صدر چودھری شاہنواز رانجھاء نے وفاقی بجٹ2018-19ء کومتوازن، کسان اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرنے پر حکومت مبارک باد کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت ڈیری اور پولٹری کے شعبے کو ریلیف دے کر کاشتکاروں کے دل جیت لئے ہیں۔

حکومت نے کاشتکاروں کیلئے کھاد، ڈیری مصنوعات اور زرعی مشینری سستی کی ہے جو حکومت کی کسان دوست پالیسی کا ثبوت ہے۔ کسانوں کو ریلیف دینے سے زرعی معیشت کو فروغ ملے گا،حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال رکھا اور دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دیا۔ انہوں نے کہا حکومت نے بجٹ میں زراعت، صحت،توانائی اور تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ میگا پروجیکٹس سے روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :