Live Updates

یکم مئی کا جلسہ ثابت کرے گا ساہیوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے،رانا ندیم علیم

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:02

ساہیوال۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی ٹریڈرز ونگ جنرل سیکرٹری رانا ندیم علیم نے کہاہے کہ یکم مئی کو شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ثابت کرے گا کہ ساہیوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اورکسی اور سیاسی جماعت کیلئے ساہیوال کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف مریم نواز اور (ر) کیپٹن صفدر کو ساہیوال آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کا والہانہ استقبال کیاجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ ساہیوال کے عوام کافی عرصہ سے اپنے قائد کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے تھے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے 5سالہ دور حکومت میں ساہیوال کے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے ہیں ۔آئندہ عام انتخابات میں ایک بارپھر مسلم لیگ ن ساہیوال سے کلین سویپ کریگی۔ انہوںنے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ یکم مئی کو شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں جلسہ عام میں شرکت کرکے محمد نوازشریف سے والہانہ محبت کا اظہار کریں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات