قصور ، قدرتی حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، ایک عورت شدید زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) قصور کے نواح میں قدرتی حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک عورت شدید زخمی ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بٹ برکس میں کام کرنے والا یاسر علی ایک دیوار کے سائے تلے بیٹھ کر اپنے میں مصروف تھاکہ اس کے اوپر دیوار آگری جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ عابدہ بی بی چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کی پٹری کو کراس کرتے ہوئے اچانک گر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔