مسلم لیگ ن کی حکومت نے چھٹی بار غریبوںاور تنخواہ دار طبقہ پر ایک بار پھر مہنگائی کا بم گرا دیا، ڈاکٹر اشتیاق عرفان

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پریم یونین( سی بی ای) راولپنڈی ڈویثرنل کے صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے بجٹ 2018-19 کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے چھٹی بار غریبوںاور تنخواہ دار طبقہ پر ایک بار پھر مہنگائی کا بم گرا دیا اس بار امید تھی شائد غریبوں، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات دی جائیں گی لیکن مزدور کو کچھ نہیں دیا گیا وہ شائد اس لئے نہیں کہ عام انتخابات میں مزدوروں کو دی جانے والی مراعات کو اپنی الیکشن مہم میں استعمال کریں گے حکومت نے پانچ سالہ دور میں سرکاری ملازمین کے حقوق کی پامالی کی اور چھٹے بجٹ میں بھی دس فیصدایڈ ہاک ریلیف الاؤنس خیراتی الاؤنس دیا گیا اور اب ملازمین کا مسلم لیگ ن پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی پریم یونین آفس میں بجٹ کے حوالے سے سینکڑوں مزدروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں مزدروں نے مراعات نہ دینے پرحکومت کے خلاف نعرے بازی اور سینا کوبی کی اور اس بجٹ کو مزدرو دشمن بجٹ قرار دیا ۔ ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا کہ ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں غریب طبقے کیلئے مراعات کا اعلان نہ کرنا حکومت کی نا اہلی ہے چایئے تھا کہ مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جاتے لیکن نہ مہنگی ختم کی گئی اور نہ بجٹ میں اس کا کوئی ذکرکیا گیا ہم سمجھتے ہیں حکومت نے عجلت میں بجٹ پیش کرکے عوام کو مایوس کیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں مزدوروں کی تخواہوں اور مراعات مہنگائی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافے پرنظر ثانی کی جائے وگرنہ مزدور سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔