راولپنڈی، قتل،بارود برآمدگی، مذہبی منافرت سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند ،مزید گواہان کو طلب

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے قتل،بارود برآمدگی، مذہبی منافرت سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کرلیا اور سماعت آئندہ تاریخوں ملتوی کردی گزشتہ روزعدالت نے بارود برآمدگی کیس میں ملزم سمیع اللہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت3 مئی،قتل کیس میں اسرار بلال کیخلاف سماعت 12 مئی،مذہبی منافرت کیس میںنامزد ملزم مدثر کیخلاف3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 12 مئی،بارود برآمدگی کیس میں ملزم عبدالرحمن کیخلاف سماعت 12 مئی جبکہ مذہبی منافرت کیس میں نامزدملزم عابد کیخلاف سماعت 7مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :