تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ، ایم پی اے ذولفقار علی خان

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:53

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) رہنمائ مسلم لیگ ن اور رکن پنجاب اسمبلی ذولفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خواہش ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ وہ ہفتے کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد ،سی او ڈاکٹر امجد شاہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم قدیر ،اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل تارڑ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری احسان اللہ،ایم ایس ڈاکٹر اسمائ انصاری،ڈی ایم ایس ڈاکٹر نورین سلطانہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اسمائ انصاری نے ڈی ایچ کیو کے تمام شعبوں کے حوالے سے ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ایم ایس نے بتایا کہ پرچی کے کائونٹروں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہیں کیونکہ تقریبا یہاں پر روزانہ 1800سی2000تک مریض آتے ہیں،سٹی سکین ،ڈائلیسز مشینوں ،بجلی کی مین لائنوں اور دیگر امور بھی زیر بحث لائے گئے۔بعد ازاں ایم ایس ڈاکٹر اسمائ انصاری نے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کو مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا، بعد ازاں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی بھی ڈی ایچ کیو پہنچ گئے اور انہوں نے بھی ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔