آصف علی زرداری سے رانا جمیل منج کی ملاقات ،این اے 136سے امیدوار نامزد کردیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

آصف علی زرداری سے رانا جمیل منج کی ملاقات ،این اے 136سے امیدوار نامزد ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے رانا جمیل منج نے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی ،مسلم لیگ کو خیر باد کہنے والے رانا جمیل منج کو این اے 136سے امیدوار نامزد کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے رانا جمیل منج کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار رائے ونڈ کی نشست بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی جس کیلئے پارٹی کو فعال کیا جائے اور حلقہ میں موجود تمام برادریوں کیساتھ رابطہ مزید تیز کیا جائے ۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ رائے ونڈ عالمی اہمیت کا حامل شہر ہے یہاں سے پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی کامیاب ہوا کرتے تھے ،پیپلز پارٹی اپنی نشست کو دوبارہ واضح اکثریت سے جیتے گی ۔