پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں خصوصاً پنجاب میں کلین سویپ کرے گی ‘عزیز الرحمن چن

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ابھی جلسوں کی شروعات کی ہے تو مخالفیں کے حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں خصوصاً پنجاب میں کلین سویپ کرے گی اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسوں اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے مخالفین کی صفوں میں لرزا طاری ہو گیا ہے پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے عوام جانتے ہیں کہ اُن کے مسائل پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط امیدواروں کو سامنے لائے گی اور واضح اکثریت حاصل کرے گی۔