نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی شرکت

ملکی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور ،عام انتخابات ، نگراں حکومت اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ‘ ذرائع

اتوار 29 اپریل 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، سینیٹر پرویز رشید، حمزہ شہباز سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور ،عام انتخابات ، نگراں حکومت اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشدیدشاہ سے نگران سیٹ اپ پرہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور پارٹی سطح پر بھی نگراں وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے پارٹی قائد کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق رہنمائوں نے مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی عوامی رابطہ مہم کوتیزکرنے پر بھی اتفاق کیا۔