Live Updates

بری خبر آگئی! عمران خان کے جلسے میں آنے والی بس حادثے کا شکار؛ کپتان کے کھلاڑی شدید زخمی ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 15:46

بری خبر آگئی! عمران خان کے جلسے میں آنے والی بس حادثے کا شکار؛ کپتان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) آج پاکستان تحریک انصاف مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اور پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں ۔لیکن اس حوالے سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں کپتان کے کھلاڑیوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔فیصل آباد سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والی بس کار سے ٹکرا گئی تھی۔جس کے نتیجے میں بس زمین پر الٹ گئی۔اور کپتان عمران خان کے کئی کھلاڑی زخمی ہو گئے۔موقع پر موجود لوگوں نے زکمی ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو پانی پلایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات