الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر اور ڈسپلے مراکز ہفتہ اور اتوار کو بھی عوامی سہولت کے پیش نظر کُھلے رہے

ووٹ کے اندراج‘ منتقلی اور کوائف کی درستگی کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی مدت (آج) ختم ہوجائے گی

اتوار 29 اپریل 2018 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر اور ڈسپلے مراکز ہفتہ اور اتوار کو بھی عوامی سہولت کے پیش نظر کُھلے رہے۔ یہ ڈسپلے مراکز اور ضلعی الیکشن کمیشن کے دفاتر ووٹ کے اندراج‘ منتقلی اور کوائف کی درستگی کا کام سرانجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ووٹ کے اندراج‘ منتقلی اور کوائف کی درستگی کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی مدت (آج) پیر کو ختم ہوجائے گی۔

الیکشن کمیشن نے ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک الیکشن 2018 کے لیے انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر تشریف لائیں اور اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔