پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت ‘‘ کی عکسبندی اگست میں شروع کریں گی

فلم آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت ‘‘ کی عکسبندی اگست میں شروع کریں گی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا سے فیس بک پر مداحوں نے براہ راست بات کرتے ہوئے ان کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی کے حوالے سے پوچھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ فلم کی عکسبندی رواں سال اگست میں شروع کروں گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی جنوبی کوریا کی فلم ’’اوڈی ٹو مائی فادر ‘‘ سے ماخوذ ہے جو ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کوریا کی جنگ کے دوران اپنی فیملی سے دور ہو جاتا ہے اور وہ لمبے عرصہ بعد دوبارہ ان سے آملتا ہے۔ فلم آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی