پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے کوچ سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے کوچ سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوسٹ گارڈ کے عملے نے وندر کے علاقے میں بارہ کھارڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کو روک کر تلاشی لی تو کوچ میں سوار مسافر کے قبضے سی10 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا برآمد ہونیوالی چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی مزید کا رروائی کھوسٹ گارڈ کا عملہ کر رہا ہے۔