محمدطیب ایک ووٹ کی برتری سے ویلج کونسل پنچ پیر شرقی کے ناظم منتخب

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

چھوٹالاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) محمدطیب ایک ووٹ کی برتری سے ویلج کونسل پنچ پیر شرقی کے ناظم منتخب ہوگئے، کونسل کی5 ارکان نے فرہان جبکہ6 ارکان نے محمدطیب کے حق میں رائے دی، ناظم مختیارحسین بیرون ملک چلے جانے سے ناظم کی سیٹ خالی ہوگئی تھی، اسسٹنٹ کمشنرصوابی کے آفس میں خفیہ ووٹ کی ذریعے انتخابی عمل مکمل ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل پنچ پیر (صوابی)کے ناظم مختیارحسین بیرون ملک چلے جاچکے ہیں جسکی وجہ سے ناظم کی سیٹ خالی ہوگئی تھی جس پر ناظم کے انتخاب کیلئے اے سی صوابی کے آفس میں گزشہ روز الیکشن کاانعقاد کیا گیا جس کیلئے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے محمد طیب اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے فرہان امیدوار بن گئے اس موقع پر ویلج کونسل پنچ پیرشرقی کے دوخواتین سمیت جملہ ممبران شریک ہوئے اے سی صوابی کی نگرانی میں دونوں امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ ہوا چنانچہ محمد طیب کے حق میں 6 جبکہ فرہان کے حق 5 اراکین کونسل نے رائے استعمال کیا اوریوں محمد طیب ایک ووٹ کی برتری سے ناظم منتخب ہوگئے واضح رہے کہ محمد طیب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما مغل خان(مرحوم) کابھتیجا اورانورخان کے چچازادبھائی ہیںنومنتخب ناظم محمدطیب اورانکے کزن انورخان نے کونسل کے تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ کونسل کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیںگے جبکہ ترقیاتی فنڈز بلاتفریق مساوی بنیادوں پر خرچ کیا جائیگا