نادرا سابق فوجیوں اور انکے اہلخانہ کے شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکٹ کے اجرا میں حائل دشواریوں کو دور کرے،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان

شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکٹ کے اجرا کے نظام کو ہر ممکنہ سہل بنانے کے لئے اقدامات کرے،اجلاس سے خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اورسابق فوجیوں اور ان کے خاندان کے افراد کو شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکٹ کے اجرا میں حائل دشواریوں کو دور کرے اور شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکٹ کے اجرا کے نظام کو ہر ممکنہ سہل بنانے کے لئے اقدامات کرے وہ اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اورسابق فوجیوں اور ان کے خاندان کے افراد کو شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکٹ کے اجرا میںحائل دشواریوں، یونین کونسلوں میں تصدیقی دستاویز کے حصول میں حایل دشواریا ں دور کرنے اور ان کے بچوں کو تعلیم اور صحت کے مسائل کے حل کے اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی افشاں رباب ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی، ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کے سیکریٹری کرنل ریٹائرد حسن علی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاض الحسن، ڈائریکٹر نادرا مقصود علی جھنڈانی اسسٹنٹ کمشنر کراچی جزل اعجاز حسین رنداور دیگر نے شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ قوم کو پاک افواج کے عظیم شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے شہدا کی فیملیز کی خدمت کر نا شہدا کی قربانی کا نعم البدل نہیں ان کی بہبود کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے انھوں نے کہا کہ پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کو پینشن کے حصول میں نادرا اور یونین کونسلوں سے مطلوب دستاویز کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ خصوصی اقدامات کر یں اور پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کو پینشن کے سلسلہ میں مطلوب دستاویز کے حصول میں دشواریاں دور کر یں یقینی بنائیں کہ اس میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو اجلاس میں پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کی بہبود کے اقدامات بالخصوص بچوں کی تعلیم اورصحت کی سہولتوں کے سلسلہ میں حایل مشکلات کا جائزہ لیا گیا ۔

فیصلہ کیا گیا کہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کے بچوںکی تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے اور یونین کونسلوں میں دستاویز کے اجرا کے نظام میں آسانیاں پیدا کر نے کے لئے متعلقہ اداروں سے تعاون کے حصول کے سلسلہ میں اقدامات کر یں گے۔ اجلاس میں پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کی بہبود کے سلسلہ میں سر کاری سطح پر قائم اداروں سے تعاون حا صل کر نے کے لئے ان سے رابطہ کو مضبو ط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

کمشنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ریاض الحسن کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کر دار ادا کریں۔ ریاض الحسن نے اجلاس کو بتا یا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کو مستفید کر نے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی انھوں نے اجلاس کو بتا یا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم، وسیلہ حق پروگرام سمیت مختلف پروگراموں پر عملد رآمد کیا جا رہا ہے ۔اگلے ماہ اس سلسلہ میں سر وے شروع کیا جا رہا ہے انھوں نے یقین دلایا کہ وہ پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کی بہبود اور ان کی تعلیم کے حصول میں مالی مدد کے سلسلہ میںسر وے میں شامل کر نے کے لئے اقدامات کر یں گی

متعلقہ عنوان :