یوسی 31کہکشاں کے تعاون سے جاری آل کراچی ولی محمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) تنظیم اسپورٹس فٹبال کلب گذری کے زیراہتمام یوسی 31کہکشاں کے تعاون سے جاری آل کراچی ولی محمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں بلوچ یوتھ گارڈن نے ینگ آذاد کورنگی کو7-1 سے، لیاری بلوچ نے شہباز محمڈن کو3-0 سے اور سندھ مسلم گذری نے فرنیٹر مجاہد کو4-0 سے شکست دیدی۔

لیاری برادرز کو بلوچ اسٹارکے خلاف واک اوور مل گیا۔ میچز میں بلوچ یوتھ گارڈن کے طاہر نے تین گول بناکر شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، عاطف، لیاری بلوچ کے مصطفی، سندھ مسلم گذری کے ناصر اور عادل نی2,2 گول اسکور کئے۔پہلے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے ینگ آذاد کورنگی کو7-1 سے پچھاڑ دیا۔ کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا، بلوچ یوتھ گارڈن کی جانب سے طاہر نی10 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو1-0 کیا۔

(جاری ہے)

جس کو دس منٹ بعد عاطف نے 20ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو 2-0سے دگنا کردیا۔ پانچ منٹ کے بعد طاہر نی25 ویں منٹ میں تیسر اگول کرکے اپنی ٹیم کی برتری3-0 کردیا۔پہلے ہاف کی40 ویں منٹ میں طاہر نے چوتھا گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے ٹیم کی برتری کو 4-0 کردیا۔پہلے ہاف میں بلوچ یوتھ گارڈ ن کی ٹیم4-0 سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں بلوچ یوتھ گارڈ ن نے عمدہ کھیل کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے مزیدتین گول کرکے میچ 7-1سے اپنے نام کیا۔

کھیل کی55 ویں منٹ میں عاطف نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں5-0 کی برتری دلوادی۔ میچ کاچھٹا گول 60ویں منٹ میں رشید نے اسکور کرکے بلوچ یوتھ گارڈن کی برتری کو6-0 کردیا۔ینگ آذاد کورنگی کی جانب سی80 ویں منٹ میں قاسم نے گول بناکر اپنی ٹیم کے خسارے کو6-1 کیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں بلوچ یوتھ گارڈن کی جانب سے ساتواں گول اسلام نے 85ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 7-1سے سرخرو کردیا۔

دوسرے میچ میں لیاری برادرز کو بلوچ اسٹارکے خلاف واک اوور مل گیا۔ بلوچ اسٹار کی ٹیم مقررہ وقت پرگرائونڈ میں نہیں پہنچ سکی۔تیسرے میچ میں لیاری بلوچ نے شہباز محمڈن کو3-0 سے مات دیدی۔ کھیل کے پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں لیاری بلوچ کی جانب سے مصطفی نے گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو1-0 کردیا۔آٹھ منٹ کے بعد زیب نے 38ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 کردیا۔

ہاف ٹائم میں لیاری بلوچ کی ٹیم2-0 سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں لیاری بلوچ کی طرف سے میچ کا تیسرا گول مصطفی نی80 ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں3-0 سے کامیابی دلوادی۔ چوتھے میچ میں سندھ مسلم گذری نے ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کی موجودگی میں فرنیٹر مجاہد کو4-0 سے ٹھکانے لگادیا۔ کھیل کی17 ویں منٹ میں ناصر نے گول بناکر اپنی ٹیم1-0 کی سبقت دلوادی، جس کو30 ویں منٹ میں عادل نے گول اسکور کرکے سندھ مسلم گذری کی برتری کو 2-0سے دگنا کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر سندھ مسلم گذری کی ٹیم 2-0سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں سندھ مسلم گذری کی طرف سی58 ویں منٹ میں ناصر نے تیسرا اور78 ویں منٹ میں عادل نے چوتھا گول اسکورکرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 4-0سے سرخرو کردیا۔فرنیٹر مجاہد کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ میچ کے ریفری مختیار احمد، آصف خان، ڈپٹی ریفریز میں مختیار یحیٰٰی ، حاجی اعجاز، سلمان اقبال، میچ کمشنر محمود خان مودی، حفیظ بروہی اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔