پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو وطن واپس بھجوا دیا ، 23سالہ دلوندر سنگھ نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی اور وطن واپس بھجوانے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان نیجذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو وطن واپس بھجوا دیا ، 23سالہ دلوندر سنگھ نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی اور وطن واپس بھجوانے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو وطن واپسی بھجوا دیا ، 23سالہ دلوندر سنگھ نے 6مارچ 2017کو قصور کے قریب سرحد کو عبور کیا تھا، پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر قانونی عمل کے بعد شہری کو بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

دلوندر سنگھ نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی اور وطن واپس بھجوانے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔