بجٹ مسترد،ن) لیگ نے ایک مرتبہ پھر عوام کے حقوق کو سرے سے ہی نظر انداز کیا ہے،محمد اشرف بھٹی

اتوار 29 اپریل 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے (ن) لیگی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ایک مرتبہ پھر عوام کے حقوق کو سرے سے ہی نظر انداز کیا ہے یہ امیروں تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات دینے والا بجٹ جس میں غریب آدمی کے لئے بنیادی ضرورت کی اشیا کو سستا نہیں کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں صرف 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہماری حکومت نے یہ اضافہ سو فیصد کیا تھا مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا چھٹا بجٹ بھی غریب دوست بنانے میں ناکام رہی ہے ٹیکسوں میں چھوٹ صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو دی گئی ہے مگر ان سے مہنگی اشیا کو سستا کروانے کی کوئی تدبیر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف دیا گیا ہے ۔ا نہوںنے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور یہ بجٹ حکومت صرف ایک مہینے کے لئے ہی منظور کروائیں۔