کوئٹہ،الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی مدت میں 24 سے 30 اپریل تک اضافہ کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے اسکی مدت کو بڑھا کر 24 سے 30 اپریل تک کردی تھی اس لیئے بلوچستان کے عوام اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک الیکشن 2018 کے لیے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ آج *30* *اپریل* کو اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر تشریف لائیں اور اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائںیں۔

(جاری ہے)

اور جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔ ووٹ کا اندراج ووٹ ڈالنے کی طرف پہلا قدم ہی. فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ‘ ڈسپلے سینٹرز اور ضلعی الیکشن کمیشنر دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں. اندراج / منتقلی ووٹ کے لیے فارم 15‘ اخراج / اعتراض کیلئے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لئے فارم 17 جمع کروائے فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں اور فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں۔