Live Updates

پی ٹی آئی جلسے میں عمران خان کا 11 نکاتی ایجنڈا، عمران خان کے ہاتھ سے لکھے نکات کی تصویر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 اپریل 2018 11:21

پی ٹی آئی جلسے میں عمران خان کا 11 نکاتی ایجنڈا، عمران خان کے ہاتھ سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : گذشتہ روز پی ٹی آئی نےمینارپاکستان پر کامیاب جلسہ کیا ۔ اس جلسے میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ''نیا پاکستان'' کے لیے 11 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جسے شرکا کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر جہاں گذشتہ رات کے جلسے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں وہی کپتان کی اپنی ہینڈ رائٹنگ سے لکھے 11 نکات کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی لکھائی میں تحریر کیے گئے 11 نکات موجود ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے 11 نکاتی ایجنڈے میں تعلیم وصحت، انصاف، احتساب اورپولیس کا نظام، قرض اُتارنا، سرمایہ کاری وروزگار،سیاحت کوفروغ، زرعی وماحولیاتی شعبےکوترقی ، وفاق کومضبوط اورجنوبی پنجاب کوانتظامی بنیادوں پرصوبہ کا درجہ ، فاٹا کوکےپی میں ضم کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات