محکمہ تعلیم کے 2942ملازمین کی سینیارٹی لسٹ جاری

پیر 30 اپریل 2018 12:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 2900 سے زائد جونیئر کلرکس،لیب اسسٹنٹس اور اسسٹنٹ سٹورکیپر زکی غیرحتمی سینیارٹی لسٹ جاری کردی ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایلمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، ڈی سی ٹی ای، فاٹا اور پائٹ خیبرپختونخوا میں کام کرنے والی2942جونیئرکلرکس، لیب اسسٹنٹس اور اسسٹنٹ سٹور کیپرز کی غیرحتمی سینیارٹی لسٹ جاری کردی گئی ہے، اس ضمن میں اپیل اور اعتراضات پندرہ روز کے اندر جمع کرائے جاسکتے ہیں ، سینیارٹی لسٹوں میں شوکت حیات، فضل الرحمان، غلام فرید، چان شاہ، محمد رفوق، محمد یونس، حبیب اللہ، جنداللہ خان، پرویز عالم، محمد رفیق، احمد خان، مہراللہ، محمد بشیر، زاہداللہ، رحمان اللہ، شفی اللہ، سلطان پرویز، محمد فہیم، سلطانی روم، دلاور خان، محمد غفران، محمد حنیف، محمد سعید، محمد عظیم، سراج الدین، نعمت اللہ، محمد حنیف، یوسف شاہ، محمد عمرخان، سعید ولی خان، زرین، حفیظ الرحمان، سبط الحسن شاہ، افتخار احمد اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :