Live Updates

عمران خان غیرمذہبی لیڈروں میں سے واحد سیاستدان ہیں جو ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، معروف صحافی کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : معروف صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان غیرمذہبی لیڈروں میں سے واحد سیاستدان ہیں جو ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔کوئی دوسرا یہ بات نہیں کرتا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوچیں پاکستان بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ جیسا پاکستان آج ہے نہ یہ قائداعظم کی سوچ تھی نہ یہ علامہ اقبال کا نظریہ ہے۔

پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے ماڈل کی طرز پرملک بننا تھا۔ اسی متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار و کالم نگار ارشاد عارف کا کہنا تھا کہ عمران خان غیرمذہبی لیڈروں میں سے واحد سیاستدان ہیں جو ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئی دوسرا یہ بات نہیں کرتا۔اور اسلامی فلاحی مملکت کی بات کر رہے ہیں۔پاکستان کو مدینہ کی طرز پرریاست بنانے کی بات کبھی نواز شریف اور آصف علی زرادری نے نہیں کی۔

ارشاد عارف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مدینہ طرز کی رہاست بنانے کے لیے ہمیں جدوجہد کرنی چاہئیے۔اور میرے خیال سے یہ نا ممکن کام نہیں ہے۔صرف ڈھانچہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔اور لیڈرشپ نیک نیت ہونی چاہئیے۔اس کےبعد پاکستان کو کامیاب ریاست باننے کے لیے 5 سال کافی ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات