پو لیس گردی کے خلاف ریجن کے چاروں اضلاع کے وکلاء ایک پیج پر آ گئے

فیصل آباد جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ چنیوٹ کے وکلاء نے بھی عدا لتی با ئیکات کر دیا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو اس واقعہ سے فوری طور پر آگا کر دیا گیا

پیر 30 اپریل 2018 13:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پو لیس گردی کے خلاف ریجن کے چاروں اضلاع کے وکلاء ایک پیج پر آ گئے فیصل آباد جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ چنیوٹ کے وکلاء نے بھی عدا لتی با ئیکات کر دیا وکلاء کے خلاف درج مقدمات خارج کر نے کا مطا لبہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو اس واقعہ سے فوری طور پر آگا کر دیا گیا تفصیل کے مطا بق ڈجکوٹ مین وکیل کے خلاف فراڈ کا مقد مہ سی پی او آفس کی توڑ پھوڑ کر نے پر 24افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہو نے ٹیکسٹا ئل سٹی سمیت ریجن کے چا روں اضلاع کی ڈسڑ کٹ بار ز کے وکلاء ایک پیج پر آ گئے وکلاء نے مکمل طور پر عدا لتی با ئیکات کر دیا اور پولیس انتظا میہ کو دھمکی دی کی فوری طور پر وکلاء کے خلار ردج کیے گئے مقدمات خارج کیے جا ئیں مقدمات کے اخراج تک چاروں اضلاع کے وکلاء کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو نگے پولیس ذرائع کے مطا بق پولیس کا کو ئی بھی اعلی افیسر مشتعل وکلاء سے مذکرات کر نے کے لیے تیار نہیں آر پی او فیصل آباد لمحہ با لمحہ کی رپورٹ آئی پنجاب پو لیس کو پیش کر رہے ہیں ذرائع نے بتا یا کہ آئی جی پنجاب پو لیس کی ہدایات کی روشنی ہی وکلاء سے مذاکرات ہو نگے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بھی اس واقعہ سے آگا کر دیا گیا ۔