سندھ رینجرز کا یونیفارم تبدیل کر دیا گیا

پیر 30 اپریل 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) رینجرز نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیڑن تبدیل کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے نئے اور پرانے یونیفارمز کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں، جس میں رینجرز افسران کی نئی اور پرانی وردیوں کی شناخت واضح کی گئی ہے۔نئی اور پرانی وردیوں کی تصاویر میں واضح کیا ہے کہ پہلے رینجرز افسران کا رینک بیج کندھے پر ہوتا تھا لیکن نئی وردیوں میں رینک کا نشان آرمی یونیفارمز کی طرح سینے پر نمایاں ہوگا۔ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ نئے یونیفارم سے پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :