عمران خان کی جانب سے دو نہیں ایک پاکستان کیلئے 11 نکات پیش کرنے پر مبارکباد دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
ڈی جی خان میں غیرت کے نام پر نوجوان کی ناک خاٹنے ،ملتان روڑ پر قبضہ مافیہ کی فائرنگ سے شہری کو گولیاں لگنے کیخلاف توجہ دلائو نوٹس بھی جمع کروا دیئے گئے
پیر 30 اپریل 2018 18:32
(جاری ہے)
ان نکات پر عمل درآمد کر کے ہم حقیقی طور پر نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور کامیاب جلسہ کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ان کی ترجمانی کرتے ہوئے ۔
ہم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ہر کارکن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مینار پاکستان کے سائے تلے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا، کامیاب اور منظم جلسہ کرنے اورنئے پاکستان کی بنیاد رکھنے اور تشکیل دینے کے لئے 11 نکاتی منشور پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ڈی جی خان میں غیرت کے نام پر نوجوان کی ناک خاٹنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔چار افراد نے غیرت کے نام پر 18سالہ نوجوان کی ناک کاٹ دی ہے ۔کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس کی مکمل تفصیلا ت سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔جبکہ تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڑ پر قبضہ مافیہ کی فائرنگ سے شہری رمضان کو گولیاں لگنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں کرادیا۔تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڑ میں بلال بھٹی وغیرہ نے چند ماہ پہلے بابر راحمن ولد شریف کے مکان ہر ناجائز قبضہ کیا۔کیا درست ہے کہ عدالت نے فیصلہ بابر رحمن اور محمد رمضان کے حق میں کیا۔کیا یہ بھی درست ہے کہ 28 اپریل کو بلال بھٹی وغیرہ نے قبضہ وا گزار کروانے کے رنج میں بابر رحمن ،محمد رمضان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔جس کی وجہ سے ان دو بھائیوں کے علاوہ ایک راہگیر رمضان بھی شدید زخمی ہو گیا اور موت اور حیات کی کشمکش میں ہے۔کیا اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اس کے نمبر اور تاریخ سے آگاہ کیا جائے۔نیز ملزمان کی گرفتاری کے لئے اب تک کیا پیش رفت ہوئی تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.