Live Updates

کیا شیخ رشید نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی؟ تحریک انصاف میں بھونچال

چودھری شجاعت حسین سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کی ملاقات، مسلم لیگی ذہن رکھنے والے مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں‘چودھری شجاعت حسین

پیر 30 اپریل 2018 18:48

کیا شیخ رشید نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی؟ تحریک انصاف میں بھونچال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادیہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ کی غلطیاں انہیں عوام سے دور کر رہی ہیں، پیر پگاڑا کی مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اس میں تمام مسلم لیگی ذہن رکھنے والے افراد کو دعوت دیتا ہوں خواہ وہ کسی بھی پارٹی میں ہوں وہ سب آئیں اور مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چودھری شجاعت حسین کی کتاب پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر تنقید کر کے پاکستان کے اداروں میں تصادم کروانا چاہتی ہے، ن لیگ کی شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات