پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب روپے سے زائدکی کمی

پیر 30 اپریل 2018 19:25

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب روپے سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45500کی نفسیاتی حدسے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت10.58 فیصدزائد جبکہ58.22فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں مقامی برکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں سرمایہ کاری کی گئی،جس کے نتیجے میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 45843پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس53.92پوائنٹس کمی سی45488.86پوائنٹس پر بند ہوا۔پیر کومجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،216 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب91لاکھ81ہزار712روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب86ارب50 کروڑ32لاکھ79ہزار805روپے ہو گئی ۔

پیر کو24کروڑ85 لاکھ65ہزار870شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعہ کی نسبت2کروڑ37 لاکھ97ہزار100شیئرززائدہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت111.00روپے اضافے سی2346.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت63.00روپے اضافے سی1323.00روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈکے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت450.00روپے کمی سی8550.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت151.00روپے کمی سی2966.00روپے ہو گئی ۔

پیر کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں8کروڑ52لاکھ92ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت13پیسے کمی سی12.46روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2 کروڑ59لاکھ12ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت29پیسے اضافے سی11.27روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو کے ایس ای 30 انڈیکس14.55پوائنٹس کمی سی22394.84 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس160.80پوائنٹس اضافی سی77027.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس2.84پوائنٹس کمی سی32980.77پوائنٹس ہو گئی ۔