Live Updates

حکومت کے پاس تیرہ مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں،خورشید شاہ

عمران خیبر پختونخواہ میں 11 نکات کب لاگو کریں گے،وہ وقت دور نہیں جب عمران کی اپنی وکٹ گرے گی ،اپوزیشن لیڈر

پیر 30 اپریل 2018 20:22

حکومت کے پاس تیرہ مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں،خورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس تیرہ مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں‘ حکومت زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا بجٹ دیتی‘ ہماری حکومت مین ممبر اسمبلی یا سینیٹر بجٹ پیش کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ووٹ کو عزت کیسے ملے گی جبکہ پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کیلئے دعا گو ہوں کہ وہ کے پی کے کے وعدے پورے کرے ، معلوم نہیں عمران اپنی11 نکات کب خیبر پختونخواہ میں لاگو کریں گے، عمران خان اس وقت سے ڈریں جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے۔ انہوں نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس تیرہ ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں وہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا بجٹ پیش کرتی۔ شہباز شریف نے پنجاب کو سمجھا ہی نہیں‘ غریب کی جھونپڑی کی نہیں بلکہ حکمرانوں کے گھر کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے کے الزامات لگتے ہیں لیکن حیسکو اور سیپکو کی چوری لاہور سے کم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات