زرعی آلات اور مشینری مالکان اپنے واجبات کی ادائیگی کیلئے پنجاب حکومت کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان سے زرعی آلات کی ادائیگی نہ کرنے پر از خود نوٹس لینے کی استدعا کر دی

پیر 30 اپریل 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) زرعی آلات اور مشینری بنانے والی کمپنیاں لے مالکان اپنے واجبات کی ادائیگی کیلئے پنجاب حکومت کیخلاف شکایت لے کرسپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گیا اور چیف جسٹس پاکستان سے زرعی آلات کی ادائیگی نہ کرنے پر از خود نوٹس لینے کی استدعا کر دی۔

(جاری ہے)

زرعی مشینری بنانے والی کمپنیوں کے مالکان اپنے واجبات کی ادائیگی اور دادرسی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا رخ کرلیا. کمپنیوں کے مالکان نے بتایا کہ پنجاب حکومت زرعی مشینیں اور آلات بنا کر دیئے لیکن ابھی تک واجبات ادا نہیں کیے گئی. مالکان نے نشاندہی کی کہ سیکرٹری زراعت محمد محمود نے 30 جون تک 2 ارب ادا کرنے تھے لیکن مقررہ معیاد گزرنے کے باوجود مکمل رقم ادا نہیں کی گئی۔

کمپنی مالکان نے دعوی کیا کہ پنجاب حکومت نے ان کے 16 کروڑ روپے واجبات ادا کرنے ہیں لیکن یہ رقم ادا نہیں کی جا رہی۔ مالکان نے چیف جسٹس پاکستان سے استدعا کہ واجبات کی ادائیگی نہ کرنے از خود نوٹس لے کر رقم کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔