حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران خیبر پختونخوا سے بجلی کے بلوں کی مد میں 262ارب 28کروڑ ، فاٹا سے 44ارب 82کروڑ روپے حاصل کرلئے

پیر 30 اپریل 2018 20:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران خیبر پختونخوا سے بجلی کے بلوں کی مد میں 262ارب 28کروڑ ، فاٹا سے 44ارب 82کروڑ روپے حاصل کئے ہیں ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک بھر سے بجلی کے بلوں کی مد میں 2691ارب روپے حاصل کئے ہیں ، پنجا ب سے بجلی کے بلوں کی مد میں 21کھرب 46کروڑ ، سندھ سے 196ارب 40کروڑ ، بلوچستان سے 88ارب 70کروڑ حاصل ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی جانب سے وصول کئے گئے بل اس میں شامل نہیں ہیں بجلی کے بلوں کی مد میں حاصل کی گئی ہیں۔