چیف جسٹس پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلئے سوموٹو نوٹس لیں ،ندیم اے شیخ ایڈوکیٹ

پیر 30 اپریل 2018 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) جسٹس ہیلپ لائن کے صدرندیم شیخ ایڈوکیٹ ،سجن یونین کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،ممتاز سماجی شخصیت آتم پرکاش ،پگاں والہ فائونڈیشن کے چیئرمین میاں وقار پگاں والہ ،ایڈوکیٹ سلیم مائیکل ایڈوکیٹ اسٹیل مل کے مزدور رہنما نسیم حیدر اور ریحان شاہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اسٹیل کی گیس بندش اور ادارے کی پر بند ہیں ملک ترقی میں فولادی صنعت کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جوایک جانب اپنی پیداواری صلاحیت کے سبب قیمتی زرمبادلہ کی بچت کا ایک بڑا ذریعہ ہے تو دوسری جانب ہزاروں ملازمین کے روزگار کا بھی وسیلہ ہے ۔

ماضی کی کسی حکومت نے بھی پاکستان اسٹیل پر توجہ نہیں دی جسکے سبب یہ منافع بخش صنعت تباہ وبرباد ی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

ان تما م حقائق درپیش مسائل اور ملکی صنعت کے واحد فولا دساز ادارے پاکستان اسٹیل کی بحالی اور تحفظ کیلئے ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سوموٹو نوٹس لیں ۔ وفاقی بجٹ میں اسٹیل مل کو نظراندار کرکے مزدور کا استحصال کیا گیا ہے ۔

اسٹیل مل کو پرائیوٹائز نہیں ہونے دینگے پریس کانفرنس کے دوران اسٹیل مل کے رہنماء نسیم حیدر ،جنرل سیکریٹری یونٹی آف ایمپلائز ریحان شاہ ،سینئر مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی صنعت کے واحد فولاد ساز ادارے کی پیداواری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے فوری طور پر ادارے کی گیس بحال کی جائے ۔فوری طور پر میرٹ پر اہل ،ایماندار اور پروفیشنل کل وقتی انتظامی افسران کو تعینات کیا جائے ۔

ملازمین کو زیر التواء چار تنخواہیں اور ریٹائر ایمپلائز کو واجبات ادا کیے جائیں ۔ادارے کے توسیع منصوبے کے لیے رشیاء کیے ساتھ ہونے والے MOUپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔پاکستان اسٹیل کی قیمتی اراضی کی اونے پونے داموں فروخت /لیز پر دینے کے عمل کو روکا جائے ۔سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی15/2009کے فیصلے کے تحت کرپشن کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے ۔