ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ اسلام آبادنے قتل کے دو ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ اسلام آباد زیبا چوہدری نے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان ظہور الحسن اور شاہنواز کو عدم ثبوت کی بناء پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ایڈیشنل سیشن جج ایس اسلام آباد زیبا چوہدری نے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو ملزمان ظہور الحسن اور شاہنواز کو عدم ثبوت کی بناء پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا۔ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 28-03-14کو اسلام آباد میں پولیس فائونڈیشن میں ایک شخص ارجمند لطیف کو ان کے گھر میں قتل کر دیا تھا۔ پولیس تھانہ لوہی بھیر نے زیر دفعہ 302/34ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا تھا۔ ملزمان کی طرف سے ایڈووکیٹ سید پرویز ظہور گیلانی نے پیروی کی۔

متعلقہ عنوان :