رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹائٹل11ویں مرتبہ جیت لیا

نڈال نے کلے کورٹ کنگ نے فیورٹ سرفیس پرلگاتار46 میچز اسٹریٹ سیٹ میں جیت کرمنفرد ریکارڈ بھی قائم کردیا

پیر 30 اپریل 2018 21:58

رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹائٹل11ویں مرتبہ جیت لیا
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹائٹل 11ویں مرتبہ جیت لیا،فائنل میں انہوں نے یونان کی19سالہ اسٹیفینوز کو باآسانی اسٹریٹ سیٹ میں6-1اور6-2سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔عالمی نمبرایک ٹینس اسٹارنے لگاتار چھیالیس واں کلے کورٹ میچ اسٹریٹ سیٹ میں جیتا۔

(جاری ہے)

رافیل نڈال نے گزشتہ ہفتے ہی گیارہویں مرتبہ مونٹی کارلو مارسٹرز ٹائٹل بھی جیتا تھا،کلے کورٹ کنگ نے فیورٹ سرفیس پرلگاتار چھیالیس میچز اسٹریٹ سیٹ میں جیت کرمنفرد ریکارڈ قائم کردیا اورعالمی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن کومزید مستحکم کرلیا۔

ان کے چاہنے والے امید لگا بیٹھے ہیں کہ وہ جون میں 11 ویں مرتبہ فرنچ اوپن بھی جیت جائیں گے۔نڈال کا کہنا ہے کہ فائنل میں انہیں کسی قسم کی کوئی مزاحمت کا سامنا نہیں رہا ،تا ہم سیمی فائنل میںجیتنے کیلئے سخت محنت کی اور بہترین کھیل پیش کرنا پڑا تھا۔فائنلسٹ یونانی کھلاڑی بھرپوراور شاندار فارم میں تھا لیکن وہ تجربے کی بنیاد پر مشکل میں رہا، نڈال نے فائل کے حریف اسٹیفینوز کے بارے میں کہا کہ وہ عظیم کھلاڑی ہے اور انتہائی اعتماد سے کھیلتا ہے۔

متعلقہ عنوان :