قرآن کریم عظمت والی کتاب جس کا تعلق قرآن سے جڑ گیا وہ کامیاب و کامران ہو گیا ‘ پیر محمد ریاض اسد

پیر 30 اپریل 2018 22:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے سجادہ نشین و مہتمم صاحبزادہ پیر محمد ریاض اسد نے کہا کہ قرآن کریم عظمت والی کتاب جس کا تعلق قرآن سے جڑ گیا وہ کامیاب و کامران ہو گیا ۔ قرآن پاک پوری دنیا کے لیے راہ عمل اور راہ نجات ہے ۔قرآن پاک کی تعلیم دینا اور حفظ کرنا سعادت اور بڑا اعزاز ہے ۔

دُنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا ۔خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی ترغیب دیتے ہیں۔قرآن پاک کتاب ہدایت ہے اس میں پوری بنی نوع انسانوں کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس کا تعلق قرآن پاک سے جڑ گیا وہ سرخرواور کامیاب ہو گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ ہذا میں فارغ ہونے والے طلباء کی دستار بندی کی منعقدہ روحانی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی ، پرنسپل صاحبزادہ انضمام الحق جامی،حافظ الیاس احمد اور،سینئر اساتذہ کے علاوہ ادارہ کے طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔صاحبزادہ پیر محمد ریاض اسد نے فارغ ہونے والے طلباء کی دستار بندی کی ۔ روحانی محفل میں روح پرور مناظر درود شریف کا ورد جاری رہا۔ تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت کریم سے کیا گیا ۔

پرنسپل ادارہ صاحبزادہ انضمام الحق جامی نے بھی خطاب کرتے ہوئے فارغ ہونے والے طلباء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پودا الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین کا لگایا ہوا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں اب تک طلباء و طالبات اس ادارہ سے اپنی تعلیم مکمل کر کے فارغ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی کے بھرپور تعاون اور اساتذہ کرام کی انتھک محنت سے یہ سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے انہوں نے کہا اپنے اسلاف کے مشن کو اور ان کی جلائی ہوئی شمع کو ہر صورت روشن رکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :