متحدہ مجلس عمل کی13مئی کے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے یکم مئی کومینارپاکستان پر جائزہ اجلاس ہوگا

پیر 30 اپریل 2018 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کی13مئی کے جلسہ عام کے حوالے سے کل بروز ( منگل ) کو متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے زیر صدارت جائزہ کمیٹی کااجلاس مینارپاکستان پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جلسہ عام کے حوالے سے تیاریوں کاجائزہ لیاجائے گا۔اجلاس میں متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر میاں مقصوداحمد،ایم ایم اے لاہور کے صدر ذکر اللہ مجاہد اور دیگررہنماشریک ہوں گے۔