الیکشن کمیشن نے کراچی ویسٹ سمیت پانچ اضلاع کی نئی حلقہ بندیوں کے محفوظ فیصلے سنا دیئے

پیر 30 اپریل 2018 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے کراچی ویسٹ سمیت پانچ اضلاع کی نئی حلقہ بندیوں کے محفوظ فیصلے سنا دیئے جبکہ 12 اضلاع کے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کے فیصلے بدھ کو سنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر کو ضلع ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جعفرا آباد، کچھی، بارکھان، شیرانی، صحبت پور، لورالائی، سبی، ژوب، زیارت ور لہڑی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ہوئی۔ مقرر کی گئی تمام اپیلوں کو سنا گیا۔ ضلع کراچی ویسٹ، کراچی سائوتھ، تھرپارکر، خیرپور اور دادو کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کے فیصلے سنا دیئے گئے جبکہ پیر کے روز سماعت کی گئی تمام اپیلوں کے فیصلے 2 مئی بروز بدھ سنائے جائیں گے۔