بلاول بھٹوزرداری کیجانب سے ایم کیوایم پاکستان پر تنقید کی مذمت

پیر 30 اپریل 2018 22:58

بلاول بھٹوزرداری کیجانب سے ایم کیوایم پاکستان پر تنقید کی مذمت
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کیجانب سے ایم کیوایم پاکستان پر تنقید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان بانیان پاکستان کی اولادوں پر مشتمل سیاسی جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان کے وفادار ہیں انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو کبھی ناکھپے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں تو کبھی اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا اعلان کرتے ہیں انکی اولاد ہمیں وفاداری کا سبق نہ دیں انہوں نے کہاکہ (ق ) لیگ کو قاتل لیگ کہنے والے انکے رہنماکو ڈپٹی وزیر اعظم بناچکے ہیں یہ کس سے وفاداری ہے بلاول بھٹو زرادی اسکی بھی تشریح کردیں تو بہتر ہوگا انہوں کہاکہ کراچی شہر کی روشنیاں بحال کرنے کا اعلان کرنے والے ہی کراچی کے تباہی کے ذمہ دار ہیں بلکہ پیپلز پارٹی سندھ کے تمام شہری علاقوں کو مسائل میں مبتلاکرنے والی جماعت ہے۔