محکمہ ترقی خواتین پنجاب ،سماجی تنظیم کھوج کے زیر اہتمام مدر ز ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

پیر 30 اپریل 2018 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور سماجی تنظیم کھوج کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور میں مدر ز ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمانی کرتے ہوئے گلا لئی خان ، مہرین گل ، کالج کی پرنسپل مس حلیمہ اور معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شاہینہ آصف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کا مقصد ملک کی نصف آباد ی کو با اختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں خواتین کو با اختیار بنانا ہمارا نصب العین ہے ۔اس موقع پر پینلسٹ نے کامیابی کے لیے جد و جہد کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باجود کامیابی حاصل کی ۔ سیمینار میں طالبات نے خواتین کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کا سراہا ۔