اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مانی موٹر سائیکل چور گینگ کی3ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی 8موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد،درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف

پیر اپریل 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مانی موٹر سائیکل چور گینگ کی3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی8 موٹر سائیکلیں،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ایس پی اے وی ایل ایس عاطف حیات کو کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری کا ہدف دیا۔

ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی دانش آصف رانجھا کی سربراہی میں اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف سٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے مانی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانی اور اس کے 2ساتھیوں فرحان اورمحمد مظہر کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی8موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اپنے طریقہ واردات میںگھروں، تجارتی مراکز ،پلازوں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوںکو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے اور کچھ عرصہ کرایہ کے کواٹروں میں رکھنے کے بعد لاہور سے باہر لے جا کر سستے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموںنے شہرکے مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے ۔