نصیر آباد، غیرت کے نام پر خاتون آشناء سمیت قتل ،دوسرے واقعہ میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی

پیر 30 اپریل 2018 22:45

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تھانہ منجھو شوری کے حدود میں غیرت کے نام پر خاتون آشناء سمیت قتل دوسرے واقعہ میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منجھوشوری کے حدود گوٹھ علی محمد میں سیاہ کاری کے الزام میں منگیترظہورنے مسماة (الف) اور اس کے آشناء غلام حسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے کاروائی کرکے ملزم کوگرفتار کرلیادوسرے واقعہ میں باباکوٹ پولیس کے حدود گوٹھ خدابخش میں شادی شدہ خاتون جمیلہ بی بی نے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی والدین نے خودکشی کو ماننے انکار کرتے ہوئے واقعہ کوقتل قراردیا پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال لایا اور مزیدتفتیش شروع کردی ۔