شب ِبرأت کے سلسلے میں قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کا کام مکمل

تمام قبرستانوں میں معمول کی صفائی کے علاوہ اضافی فورس ،مشینری کے ذریعے کچرا اٹھانے اور صفائی کے امور انجام دیئے جا رہے ہیں

پیر 30 اپریل 2018 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پر شب برأت کے سلسلے میں قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤکے خصوصی انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔۔اس سلسلے میں ضلع شرقی میںعیسی نگری قبرستان،سوسائٹی قبرستان ،ضلع غربی میوہ شاہ قبرستان، یعقوب آباد قبرستان اورنگی ٹاؤن،نیو مظفرآباد قبرستان،یوسف شاہ قبرستان،عابد آباد بلدیہ ٹاؤن،موچ گوٹھ،مورو قبرستان، ضلع ملیر کھوکھرآباد قبرستان،یوسی4,11,12، معین آباد قبرستان، بلاول ٹاؤن قبرستان، جلبانی قبرستان، لیبر اسکوئر قبرستان و دیگر قبرستانوںسے صفائی ستھرائی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ ضلع جنوبی لیاری ذون میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کے کچھ شرپسند عناصر کی کام میں رکاوٹ کی وجہ سے لیاری کی عوام اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

یہ شرپسند عناصر کام کرنے والے ملازمین کو اکسانے کے علاوہ چائنیز کنٹریکٹرز اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہراساں کر رہے ہیں اور کام کرنے نہیں دے رہے انکا مقصد اپنے غیر قانونی مطالبات زور زبردستی اور ہراساں کرکے منوانے کے ہیں۔۔اس سلسلے میں جوڈیشل واٹرکمیشن اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ بھیجی جا چکی ہے۔ دریں اثناء باقی تمام قبرستانوں میں معمول کی صفائی کے علاوہ اضافی فورس اور مشینری کے ذریعے کچرا اٹھانے اور صفائی کے امور انجام دیے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی طحہٰ احمد فاروقی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مذہبی دن کے موقع پر زائرین کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور تمام عملے کو الرٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :