شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں شب برات کے انتظامات مکمل کرلئے گئے

قبرستانوں کے باہر استقبالیہ ،سبیل و فوری طبی امدادی کیمپ قائم ،زائرین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے،سید نیئر رضا

پیر 30 اپریل 2018 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شب برات کے پیش نظر یکم مئی کو عام تعطیل کے دوران بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کے دفاتر کو کھلے رکھنے اور معمول کے مطابق عوامی خدمات کی انجام دہی کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی نے قبل ازوقت انتظامات کا آغاز کرتے ہوئے شب برات سے قبل ضلعی حدود میں قائم قبرستانوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات مکمل کرلئے ،شاہ فیصل ،ملیر ماڈ ل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں شب برات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرکے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ ،سبیل اور فوری طبی امداد ی کیمپ قائم کردیئے گئے بلدیہ کورنگی شب برات پر زائرین کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئے گی ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دور ہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت شب برات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ شب برات کے موقع پر تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئیں افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ اپنے فرائض معمول کے مطابق انجام دیں گے شب برات کی رات اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لئے متعلقہ افسران وعملہ قبرستانوں کے باہر عوامی سہولتوں کی بروقت فراہمی کے لئے قائم کئے گئے کیمپ پر موجود رہیں گے انہوںنے کہاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں قبرستانوں کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں سے رکاوٹوں کے خاتمے کو مکمل طور پر یقینی بنا یا جائے اور پارکنگ کے حوالے سے عوامی رہنمائی کی جائے،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے محکمہ صفائی ،پارکس ،الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف شب برات پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔