سیکورٹی اداروں کالیاری میں آپریشن 4افراد گرفتار، ملزمان سے دستی بم برآمد

پیر 30 اپریل 2018 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) لیاری کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن4 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اسلحہ او ر دستی بم برآمد ،مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروش سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،اسلحہ ،منشیات بھاری مقدار میں چائنا پٹاخے اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق پیر کو قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقوں کھڈا مارکیٹ ،لی مارکیٹ مرزا آدم خان روڈ،موسی لین سمیت دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 4افراد کو حراست میں لیا ہے ۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا تعلق لیاری گینگ وار فیصل پٹھان گروپ سے بتایا جاتا ہے اور زیر حراست افراد متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جمشید کوارٹر کے علاقے گرومندر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1ڈکیٹ سلیم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدہو اہے جبکہ اس کے 2ساتھی اسماعیل اور طاہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 2شہریوں یعقوب اور امان سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

ادھر ڈاکس کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بادشاہ خان عرف خانی کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر کے 5جواریوں کو گرفتار کر کے قمار بازی کا سامان نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کافی عرصے سے آرگنائز کرائم میں ملوث ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں جوئے کا اڈہ قائم ہے ۔

پولیس کو ہزاروں روپے کا بھتہ دیا جاتا ہے ۔ادھر پاپوش نگر کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر منشیات فروش نادر خورشید کو گرفتار کر کے سو ا کلو چرس برآمد کرلی۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے ۔سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس نے انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے 1منشیات فروش احمد وزیر کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 1کلو چرس برآمد کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ملز م اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منشیات فروش کرتا ہے ۔#

متعلقہ عنوان :