اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے دفتر میں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کیے جائیں، عوامی تحریک

پیر 30 اپریل 2018 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اور جواد حامدمیڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے اپنے بیان میں سینئر وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے دفتر میں لیپ ٹاپ سمیت قیمتی کاغذات اور فائلوں کی چوری کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چوروں کی گرفتاری اور قیمتی سامان کی فی الفور برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے، عوامی تحریک کے رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل برطرف وزیراطلاعات پرویز رشید نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاںدی تھیں، اظہر صدیق کے اس موقف کی روشنی میں چوری کے مقدمہ میں پرویز رشید کو شامل تفتیش کیا جائے، ویسے بھی پرویز رشید ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں، تفتیش کا آغاز برطرف وزیر اطلاعات سے کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہمیں پورا یقین ہے اس تفتیش سے چوروں کا سراغ مل جائے گا، رہنمائوں نے کہا کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نااہل برادران کیخلاف اہم کیسز میں بطور وکیل پیش ہورہے ہیں، اس واردات کے پیچھے نااہل ٹولے کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیاجا سکتا۔