صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے والے مزدور اور ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، گورنر پنجاب

دین اسلام مزدور کے وقار کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اللہ کا دوست قرار دیتا ہے، یوم مئی کے موقع پر پیغام

پیر 30 اپریل 2018 23:31

صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے والے مزدور اور ورکرز ہمارے ماتھے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دین اسلام محنت کی عظمت کا دًرس دیتا ہے اور ہمارا مذہب مزدور کے وقار کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اللہ کا دوست قرار دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے والے مزدور اور ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ملک کی معاشی ترقی اور اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں اِن کا کلیدی کردار ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ گورنر پنے نے کہا کہ لیبر ڈے اِن مزدوروں کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے جنہوں نے شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا