
علمائے کرام معاشرے میں تحمل کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں، گورنر پنجاب
ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایسے عناصر کے مزموم عزائم کو ناپاک بنانا ہے جو ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں ملک کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، علمائے کرام سے گفتگو
پیر 30 اپریل 2018 23:31

(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہاکہ اسلام محبت، برداشت اور مساوات کا دًرس دیتا ہے جو تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور مشائخ نے دین اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے ،ملکی فلاح و بہبود اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اپنے خطبات کے ذریعے لوگوں میں اخلاقی اقدار اور حقوق العباد کی بیداری کا جذبہ پیدا کریں جو تمام مسائل کا حل ہے۔قبل ازیں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہا?س لاہور میں نئی منتخب ہونے والی خاتون محتسب پنجاب رخسانہ گیلانی نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ خاتون محتسب کے ادارے کو مزید فعال بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی طرف سے دادرسی کے لئے دی جانے والی درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ انہیں بروقت انصاف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے ماہرین قانون کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔گورنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو اٴْن کی ملازمت کی جگہ پر ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لئے قانون سازی کی ہے۔ اس موقع پر خاتون محتسب رخسانہ گیلانی نے کہا کہ وہ ادارے کی نیک نامی اور خواتین کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنے کے لئے پوری عزم اور تندہی سے کام کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.