سینیٹر غلام علی 5روزہ دورے پر چین روانہ ، پاکستانی سفیراور چینی سرمایہ کاروں سے خصوصی ملاقاتیں کرینگے

پیر 30 اپریل 2018 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور بزنس کمیونٹی کے ممتاز شخصیت سینیٹر حاجی غلام علی پانچ روزہ دورے پر گزشتہ روزچین روانہ ہوگئے ،جہاں پر وہ دارلحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفیر سمیت پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرینگے ،پاکستان میںبزنس کمیونٹی کے ممتاز شخصیت اور فیڈریشن آف پاکستان آف چیمبر کے سابق صدر سنیٹر حاجی علام علی نے چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چین ہماراہمسایہ اور دوست ملک ہے یہی وجہ ہے کہ ان دونوں ممالک کاروباری شعبے میں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور صنعت وتجارت سے وابستہ دونوں ممالک کے آفراد نے بڑی حد تک بزنس کے شعبے کو فروغ دیاہے جوکہ ایک اچھی روایت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ چین اپنے پانچ روزہ دورے کے موقع پر پاکستانی اور چینی سرمایہ کاروں سے خصوصی ملاقاتیں کرینگے ،انکاکہناتھاکہ چین کے دارالحکومت بیچنگ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کرکے وہاں پر پاکستانی سفیر اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کرینگے ،جبکہ بیجنگ سمیت تین صوبوںتینکشین ،تینجیم اور فیوزوکا بھی تفصیلی دورہ کرتے ہوئے وہاں کے انڈسٹریزکے حکام، سرمایہ کاراوربزنس کمیونٹی سے بھی ملیںگے ۔